Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی کی دعوت افطار میں شرکت

جناب محمد محمود علی کی دعوت افطار میں شرکت

شمس آباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز): ایس ایم افسر قادری کے مکان کمہارواڑی شمس آباد میں دعوت افطار میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹی کے قائدین نے جناب محمد محمود علی سے ملاقات کر کے مسائل سے واقف کروایا ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے شمس آباد کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ۔ جناب محمد محمود علی نے تیقن دیا کہ وہ شمس آباد کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں گے ۔ سات امرائی میں مسجد کی تعمیر کے مسئلہ پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بہت جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایس ایم احسن قادری کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT