Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی کی رہنمائی پر 22 طلباء کی رہائی

جناب محمد محمود علی کی رہنمائی پر 22 طلباء کی رہائی

شمس آباد 10 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر کل رات امریکہ سے واپس ہوئے 22 طلباء کو ایر انڈیا عہدیداروں نے قید کرکے رکھا تھا۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کی کشمیر سے واپسی کے وقت شمس آباد ایرپورٹ پر اولیائے طلباء نے ملاقات کرکے تفصیلات بتائیں کہ ان کے بچوں کو 8 گھنٹے سے قید کرکے رکھا گیا ہے اور پانی تک نہیں دیا جارہا ہے جس پر جناب محمد محمود علی نے کارروائی کرتے ہوئے ایر انڈیا اور ایرپورٹ حکام سے بات کرکے طلباء کو رہا کروایا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ امریکہ میں 22 طلباء نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور وہاں جانے کے بعد انھیں واپس ہندوستان بھیج دیا گیا جس کے بعد ان طلباء کو ایرپورٹ پر عہدیداروں نے تفتیش کے لئے روکھے رکھا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی مداخلت اور رہنمائی کے بعد طلباء کو چھوڑ دیا گیا۔ جس کے بعد تمام اولیائے طلباء نے ڈپٹی چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT