Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب محمد مشتاق ملک کا آج دورہ سدی پیٹ

جناب محمد مشتاق ملک کا آج دورہ سدی پیٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر ( راست ) جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم بروز جمعہ 23اکٹوبر شہادت حسینؓ اور موجودہ حالات پر نماز جمعہ سے قبل مکہ مسجد سدی پیٹ میں خطاب کریں گے ۔ صدر تنطیم المساجد جناب غوث محی الدین صدارت کریں گے ۔ بعد نماز عشاء کریم نگر میں جلسہ عام موجودہ حالات اور واقعہ کربلا پر تفصیلی خطاب کریں گے ۔ جناب ظہور خالد ، جناب صمد نواب آرگنائزرس ہیں ۔ سدی پیٹ اور کریم نگر میں جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ریاستی و ملکی حالات اور 12 فیصد تحفظات کے مسئلہ پر مختلف انجمنوں ، اداروں اور معززین کی نشست میں گفتگو کریں گے ۔ جناب محمد مسکین احمد ، جناب ایم اے غفار ، جناب مولانا حافظ خالد علی خاں ، جناب محمد بن عبداللہ ، جناب محمد محبوب صدر تحریک مسلم شبان کے ہمراہ ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT