Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب مسقطی کوچیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر کا خراج عقیدت

جناب مسقطی کوچیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر کا خراج عقیدت

حیدرآباد۔24اگست ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرانا شہر حیدرآباد سے سینئر تلگو دیشم پارٹی لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کے سی آر نے غمزدہ ارکان خاندان کے نام اپنے پیام تعزیت میں ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جناب مسقطی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا تذکرہ کیا ۔ جناب مسقطی کے انتقال کی اطلاع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی قائدین نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا اور ارکان خاندان سے تعزیت کی ۔

TOPPOPULARRECENT