Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی ٹیچرس سے اپیل

جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی ٹیچرس سے اپیل

ٹی آر ایس حکومت کی خدمات ناقابل فراموش ، محمد فاروق حسین
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے ٹیچرس زمرے کے ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدوار جناردھن ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی ٹیچرس سے اپیل کی ہے ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ حکومت کی تعلیمی شعبہ کی ترقی و فروغ کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تعلیم کو برائے نام نمائندگی کی روایت کو ختم کرتے ہوئے آج کے طلبہ کل کے مستقبل کے نعرے کے ساتھ محکمہ تعلیم کو بھاری بجٹ مختص کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کررہے ہیں ۔ ٹیچرس ، ریزیڈنشیل اسکولس کے ٹیچرس کے بھی بڑے پیمانے پر تقررات کرتے ہوئے تمام مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اردو ٹیچرس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے علحدہ ڈی ایس سی منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ حکومت تعلیم اور تقررات دونوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے جہاں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے کام کررہی ہے وہی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے ۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی اور محبوب نگر ٹیچرس زمرے کے انتخابات کے لیے رائے دہی منعقد ہوچکی تھی تاہم بیالٹ پیپر میں غلطی کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 19 مارچ کو دوبارہ رائے دہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا وہ تین اصلاع کے تمام ٹیچرس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکمران ٹی آر ایس کے امیدوار جناردھن ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں نا صرف ٹی آر ایس کی نمائندگی بڑھائے بلکہ اپنے لیے ایک حرکیاتی و حکمران جماعت کے نمائندے کا انتخاب کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر مسائل کی یکسوئی کے لیے اس کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکا ۔ محمد فاروق حسین نے ٹی ار ایس کو ایمپلائز دوست حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے برسر اقتدار آنے کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 43 فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT