Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / جنتاپریوار کیلئے سماج وادی کی شناخت نہ کھونے ملائم سنگھ کو مشورہ

جنتاپریوار کیلئے سماج وادی کی شناخت نہ کھونے ملائم سنگھ کو مشورہ

نئی دہلی ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کو 2017ء کے اترپردیش انتخابات میں اپنا اقتدار برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اور قومی سطح پر ابھرنے والے حالات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے منصوبے نہیں بنانا چاہیئے ‘ اُسی جنتا پریوار میں وقتی فائدہ کیلئے کم اہم موقف اختیار نہیں کرنا چاہیئے ۔ پارٹی کے سینئر قائدین نے ملائم سنگھ یادو کو یہ مشورہ دیا ۔ قبل اس کے کہ سماج وادی پارٹی بہار میں نشستوں کی تقسیم کے مسائل پر عظیم اتحاد سے ترک تعلق کا فیصلہ کرتی ۔ اعلیٰ سطحی ذرائع کے بموجب اترپردیش میں برسراقتدار پارٹی نے کہا کہ رام گوپال یادو اور محمد اعظم خان کا نقطہ نظر بی جے پی اور بی ایس پی کو آئندہ یو پی اسمبلی انتخابات میں شکست دینے پر مرکوز ہونی چاہیئے ۔ سماج وادی پارٹی کیلئے وسیع تر اتحاد میں شامل ہونے کے بعد ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ مبینہ طور پر انہوں نے ملائم سنگھ سے کہہ دیا کہ سماج وادی پارٹی اس عمل میں اپنی شناخت کھونے کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یادو ۔ مسلم ووٹ بینک کی قیمت پر سمجھوتہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT