Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / جنتا دل متحدہ ، نئے انتخابی نشان کی خواہشمند

جنتا دل متحدہ ، نئے انتخابی نشان کی خواہشمند

نئی دہلی۔/12جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں حکمراں جنتا دل متحدہ بہت جلد نیا انتخابی نشان حاصل کرلے گی جو کہ چند ماہ قبل اسمبلی انتخابات میں نریندر مودی کی پیشقدمی روک دینے کے بعد اپنی سرگرمیاں دوسری ریاستوں میں پھیلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ چونکہ موجودہ انتخابی نشان ’ تیر ‘ رائے دہندوں میں اُلجھن پیدا کرتا ہے جس کے پیش نظر پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تلنسکرات کے بعد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے پسندیدہ انتخابی نشانوں کی ایک فہرست پیش کی جائے۔ مکر سنکرات جمعرات کو واقع ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی جائے گی۔ جنتا دل متحدہ نے نیا انتخابی نشان ایسے وقت طلب کیا ہے جبکہ 5ریاستوں آسام، تاملناڈو، پڈوچری، مغربی بنگال اور کیرالا میں اسمبلی انتخابات کی آمد آمد ہے۔ جہاں پر ایک عظیم اتحاد ( گرانڈ مورچہ ) تشکیل دیتے ہوئے انتخابی مقابلہ کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT