Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / جنتا دل متحدہ سے 2ارکان اسمبلی معطل

جنتا دل متحدہ سے 2ارکان اسمبلی معطل

 

پٹنہ۔/22مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمران جنتادل متحدہ نے آج اپنے 2ارکان اسمبلی نریندر کمار نیراج عرف گوپال منڈل اور رانا گنگیشور سنگھ کو متنازعہ بیانات دینے پر پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ قبل ازیں انہیں وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی تھی۔ مسٹر منڈل جو کہ ضلع بھاگلپور میں گوپال پور اسمبلی حلقہ سے پانچویں مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اتوار کے دن یہ متنازعہ بیان دیا تھا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ قتل کی سیاست چلاسکتے ہیں۔ جبکہ نامزد قانون ساز رکن ( ایم ایل سی ) رانا سنگھ نے سمستی پور میں آج ایک تقریب میں یہ کہتے ہوئے قومی ترانہ کی بے حرمتی کی تھی کہ اس میں ان لوگوں کی تعریف اور ستائش کی گئی ہے جنہوں نے ملک پر حکمرانی کی ۔ متنازعہ بیانات کا سخت نوٹ لیتے ہوئے جنتا دل متحدہ کے ریاستی صدر بشستا نارائن سنگھ نے کہا کہ دونوں ارکان اسمبلی و کونسل کو استقدامی اثر کے ساتھ پارٹی سے معطل کردیا گیا اور اس خصوص میں پارٹی کے قومی صدر شرد یادو سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT