Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جندال اسٹیل بھی آئی پی ایل ٹیم کے حصول کا خواہاں

جندال اسٹیل بھی آئی پی ایل ٹیم کے حصول کا خواہاں

ممبئی ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صنعتکار سجن جندال کا جے ایس ڈبلیو گروپ آئی پی ایل کے ٹی ۔ 20 کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے ایک موجودہ ٹیم کے حصول پر دوبارہ غور کررہا ہے ۔ سجن جندال کے بیٹے پارتھ جندال نے جئے گڈھ میں حالیہ منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آئی پی ایل کو ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ ایک دو ایسی بھی ٹیمیں ہیں جو ہم جانتے کہ کھیل سے باہر نکلنا چاہتی ہیں ۔ چنانچہ ہم ان میں سے کسی ایک کے حصول پر سرگرمی سے غور کررہے ہیں ‘‘ ۔ تاہم انہوں نے کھیل سے باہر نکلنے کی خواہاں ان دو ٹیموں کے نام یا دیگر تفصیلات کی وضاحت نہیں کی ۔ جے ایس ڈبلیو کے چیرمین سجن جندال نے 2015 ء میں کہا تھا کہ ان کا گروپ آئی پی ایل میں ایک ٹیم حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ اس وقت یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ یہ گروپ ممکن ہے کہ وجئے ملیا کی رائیل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم حاصل کرسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT