Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / جنرل راحیل شریف کی چینی قائدین سے اہم بات چیت

جنرل راحیل شریف کی چینی قائدین سے اہم بات چیت

بیجنگ ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے چین کے اعلیٰ سطحی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دورخی معاشی اور سیکوریٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل شریف اس وقت چین کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ انہوں نے کل چینی وزیراعظم لی کیگیانگ اور نائب صدر سنٹرل ملٹری کمیشن فیانگ چیانگ لانگ سے ملاقات کی جنہیں پیوپلز لبریشن آرمی جس کی قیادت صدر ژی جن پنگ کرتے ہیں، فوج کا اعلیٰ ترین عہدیدار تصور کیا جاتا ہے۔ لی نے شریف سے کل ملاقات کی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیکوریٹی تعلقات کو مزید استحکام بخشا جائے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے یہ بات بتائی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ چین ۔ پاکستان اکنامک کاریڈور (معاشی راہداری) پر 46 بلین امریکی ڈالرس کے مصارف ہوں گے۔  یہ دونوں ممالک کے درمیان صرف فلیگ شپ پراجکٹ ہی نہیں بلکہ اس خطہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی سازگار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT