Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / جنرل راحیل شریف کی 29 نومبر کو سبکدوشی

جنرل راحیل شریف کی 29 نومبر کو سبکدوشی

اسلام آباد ؍ لاہور ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی  افواج نے آج اپنے بااختیار اور طاقتور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کی میعاد ملازمت پر پائے جانے والے تجسس کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ 29 نومبر کو اپنی سبکدوشی سے قبل جنرل راحیل شریف نے متعدد آرمی یونٹس کے دورے شروع کردیئے ہیں۔ COAS (چیف آف آرمی اسٹاف) نے لاہور سے اپنے الوداعی دورہ کا آغاز کیا جہاں انہوں نے فوجی جوانوں اور رینجرس کے ایک بڑے اجتماع سے لاہور گیریسن میں خطاب کیا۔ فوجی ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوا نے یہ بات بتائی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کا قیام کوئی آسان بات نہیں تھی۔ ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی جدوجہد نے حالات کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے ملک کو مستحکم کیا۔ 60 سالہ راحیل شریف توقع ہیکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں اپنی ذمہ داری آئندہ سربراہ کے حوالے کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ راحیل شریف نے جاریہ سال کے اوائل میں ہی اپنا موقف ظاہر کردیا تھا کہ وہ اپنے عہدہ میں توسیع کے خواہاں نہیں اور وہ اپنے وقت مقررہ پر ہی سبکدوش ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT