Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / جنرل راحیل کی امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں

جنرل راحیل کی امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں

واشنگٹن 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سمیت اعلیٰ فوجی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ “آئی ایس پی آر” سے جاری ہونے والے بیان اور ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ منگل کو ہونے والی ان ملاقاتوں میں دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔پینٹاگان میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔جنرل راحیل شریف نے انھیں خطے کے چیلنجز سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور پوری پاکستانی قوم کی حمایت سے اپنے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا۔کارٹر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں اور اس سے خطے میں امن کو موقع فراہم کرنے کی کوششوں کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT