Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جنرل منیجر ایس سی آر کا کرشنا پشکرم کاموں کا جائزہ

جنرل منیجر ایس سی آر کا کرشنا پشکرم کاموں کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے رویندر گپتا نے آج وجئے واڑہ اور اس کے اطراف و اکناف مختلف ریلوے اسٹیشنس کا دورہ کرتے ہوئے جاریہ کرشنا پشکارم کاموں کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ اشوک کمار ڈیویژنل ریلوے منیجر وجئے واڑہ ڈیویژن و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ جنرل منیجر نے مدھورا نگر ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے دوران یہاں جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا تمام کام شیڈول کے مطابق تکمیل کرلیے جائیں گے ۔ انہوں نے بعد ازاں گناڈالا مقام پر جاریہ ترقیاتی ریلوے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ جنرل منیجر ایس سی آر نے رایانا پاڈو ریلوے اسٹیشن کے قریب کرشنا پشکرم کاموں کا جائزہ لیا اور ڈی آر ایم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کرشنا پشکرم کے دوران یہاں زائد ٹکٹ کاونٹرس قائم کئے جائیں تاکہ مسافرین کو تکلیف نہ ہونے پائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT