Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے سے ٹی آر ایس ایم پی کی ملاقات

جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے سے ٹی آر ایس ایم پی کی ملاقات

حیدرآباد۔ 6 ۔جنوری ( سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل مینجر رویندر گپتا نے ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ نئی ریلوے لائن اور دیگر پراجکٹس کے سلسلہ میں کی گئی نمائندگی کو ریلوے بورڈ سے رجوع کیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے آج جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں کیلئے نئی ریلوں کے آغاز اور ریلوے لائن بچھانے کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تجاویز ریلوے بورڈ کو روانہ کرتے ہوئے منظوری حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سے متعلق زیر التواء پراجکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ اسی دوران ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی سمن نے جنرل مینجر سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ میں نئی ریلوے سرویسز کے آغاز کی نمائندگی کی گئی ہے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اسمبلی اور پارلیمنٹ حلقوں کیلئے خصوصی بجٹ کی منظوری کے سلسلہ میں مرکز سے نمائندگی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کا رویہ تلنگانہ کے ساتھ عدم تعاون پر مبنی ہے جس طرح دیگر ریاستوں کے لئے حکومت نے خصوصی پیاکیج کا اعلان کیا ، اسی طرح تلنگانہ کیلئے بھی خصوصی پیاکیج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ریلوے کے 20 پراجکٹ زیر التواء ہے جن کی عاجلانہ تکمیل کیلئے مرکز کو اقدامات کرنے چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT