Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / جنسی سیاحت اور فحش فلموں سے بچوں کو سنگین خطرہ لاحق : راج ناتھ سنگھ

جنسی سیاحت اور فحش فلموں سے بچوں کو سنگین خطرہ لاحق : راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انسانی اسمگلنگ کو ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ جنسی سیاحت اور بچوں کے استحصال کے ذریعہ بنائی جانے والی فحش فلمیں بچوں کو لاحق سنگین خطرات کے طور پر ابھرے ہیں۔ بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمہ کی مساعی سے متعلق جنوبی ایشیا کے چوتھے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بچوں کو بچانا ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لئے والدین، سرپرستوں، اساتذہ اور برادری کے علاوہ تمام اداروں کو مشترکہ طور پر کام کرنا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان میں مرکزی حکومت بشمول تمام شہریوں کو آدھار سے مربوط کرتے ہوئے سماجی سلامتی کے دائرہ شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT