Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جنسی مساوات کی تائید و حمایت ایک بنیادی ذمہ داری

جنسی مساوات کی تائید و حمایت ایک بنیادی ذمہ داری

بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں عوامی مہم سے امریکی قونصلیٹ جنرل کیتھرائن کا خطاب
حیدرآباد 5 مارچ (پریس نوٹ) بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلہ میں امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد آئیکاٹ آرٹ گیلری اور @74 (ایک آن لائن سیول سوسائٹی مومنٹ) کی جانب سے ایک عوامی مہم ’’مائی باڈی، مائی سٹی، مائی اسپیس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق حکومت امریکہ کے پیام کو پھیلانے کے لئے لکچر، پینٹنگس اور ایک ریالی نکالی گئی۔ اس ایونٹ میں تقریباً 300 افراد جیسے خاتون کارکن، اڈمنسٹریٹرس، آرٹسٹس، طلبہ اور پروفیشنلس نے حصہ لیا۔ قونصل جنرل کیتھرائن اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ مسز عائشہ روبینہ میونسپل کارپوریٹر، مسز ہری چندنا آئی اے ایس، زونل کمشنر جی ایچ ایم سی اور دوسروں نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے آرٹسٹ اور آئیکاٹ آرٹ گیلری کے فاؤنڈر ڈاکٹر اوانی راؤ نے مارچ کے راستے میں پانچ آرٹ انسٹالیشنس نصب کئے۔ ڈاکٹر راؤ کی مدد چار خاتون آرٹسٹس نے کی۔ اس طرح انھوں نے بنجارہ ہلز میں مختلف مقامات پر آرٹ پسیس بنائے۔ ان انسٹالیشنس میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ جنرل نے کہاکہ حکومت امریکہ عالمی سطح پر خواتین کے حقوق اور ان کے امپاورمنٹ کو یقینی بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے تمام قونصلیٹ پروگرامس میں آیا وہ ایکسچینج پروگرام ہو یا ہمارے گرانٹس، ہمارے پبلک آؤٹ ریچ ایونٹس، ہمارے ٹریڈ اینڈ بزنس انگیجمنٹس ہوں، ہماری توجہ خواتین کو شامل کرنے پر ہوتی ہے۔ جنسی مساوات کی تائید و حمایت کرنا ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT