Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جنسی ہراسانی واقعہ میں دو افراد گرفتار

جنسی ہراسانی واقعہ میں دو افراد گرفتار

نظام آباد: 5؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی پی بودھن وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ورنی منڈل کے سعیدہ پور تانڈہ میں شادی شدہ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ورنی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 26؍ ڈسمبر کے روز سعیدہ پور تانڈہ سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون کو تانڈہ سے تعلق رکھنے والے رمیش بابو نامی دو افراد زبردستی بائیک پر لے گئے اوراس کی عصمت ریزی کی اور اس کو بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے تفصیلات کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی دی جس پر موجودہ نشانات کو دیکھ کر متاثرہ خاتون کی والدہ پوچھ تاچھ کرنے پر تفصیلات کا انکشاف کیا جس پر 30 ؍ ڈسمبر کے روزورنی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کرنے پر رودرور سی آئی شیکھر ریڈی تحقیقات کرتے ہوئے ان دونوں کو زرعی کھیت میں گرفتار کیا گیا اور یہ دونوں نے عصمت ریزی کا انکشاف کرنے پر ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT