Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی آفریقہ ونڈے سیریز کیساتھ نمبر ایک مقام پر واپس

جنوبی آفریقہ ونڈے سیریز کیساتھ نمبر ایک مقام پر واپس

آکلینڈ ۔ (نیوزی لینڈ)۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم اسکور کے سنسنی خیز مقابلے میں فاف ڈوپلیسی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی آفریقہ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور فیصلہ کن ونڈے میں نہ صرف شکست دی بلکہ آئی سی سی کی ونڈے ٹیموں کی درجہ بندی میں دوبارہ نمبر ایک مقام پر واپس آگئی ہے۔ جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا اور اسے 149 رنز تک محدود رکھا جبکہ 150 رنز کے تعاقب میں آفریقی ٹیم کو جدوجہد کرنی پڑی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز 42 ویں اوورس میں ہی ختم ہوگئی۔ڈوپلیسی نے چوکا لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی کیلئے درکار رنز مکمل کرنے کے علاوہ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ ڈوپلیسی نے 90 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 51 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل غیرمفتوح اننگز میں 45 رنز اسکور کرتے ہوئے میزبان بولروں پر جوابی حملہ کیا۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر ڈی کاک (6) ، ہاشم آملہ (8) ، جے پی ڈومینی (3) ، اے بی ڈی ویلیئرس (23) شامل ہیں۔ ڈی ویلیئرس کا سیریز میں یہ کم انفرادی اسکور تھا کیونکہ انہوں نے سیریز میں 87.33 کے اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ قبل ازیں مین آف دی میچ فاسٹ بولر رباڈا کی شاندار بولنگ کی بدولت مہمان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 149 رنز پر ڈھیر کیا۔ نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ رنز لوور آرڈر میں ڈی گرانڈ ڈوم نے 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 32 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل ہے۔ رباڈا نے 7.1 اوورس میں 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر 10 اوورس میں 2/14 کا مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT