Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی آفریقہ چمپینس ٹرافی کیلئے تیار : ڈی ویلیئرس

جنوبی آفریقہ چمپینس ٹرافی کیلئے تیار : ڈی ویلیئرس

آکلینڈ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ نے رواں سال انگلینڈ میں ہونے والی چمپینس ٹرافی کیلئے تیار کرلی ہے۔ کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ ہونے والی چمپینس ٹرافی کے لیے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سیریزکے پانچویں ون ڈے میں بلیک کیپس کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ پانچویں ون ڈے میچ میں پروٹیز نے یہ ثابت کردکھایا کہ وہ ہر قسم کے دباؤ میں بھی مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کیویز سے 3-2 سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد کہا جارہا تھا کہ ہماری ٹیم دباؤ میں نہیں کھیل سکتی ،لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے فائنل میچ میں انھیں شکست دیکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ جنوبی آفریقہ  نے 2015 ورلڈ کپ کے بعد اب تک 9 ونڈے سیریز اپنے نام کی ہیں، جن میں آسٹریلیا اور سری لنکا کو پانچ پانچ ونڈے پر مشتمل وائٹ واش سیریز بھی شامل ہیں۔مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ موجودہ پرفارمنس کے بعد میری نظریں آئی سی سی چمپینس ٹرافی پر مرکوز ہیں اور ہمارا اصل امتحان بھی چمپینس ٹرافی میں ہوگا۔ میرا دل کہتا ہے کہ ہم اس ایونٹ میں ضرور کامیاب ہوں گے۔پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ میں فی الحال ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں، کم از کم حالیہ دسمبر تک میں ٹیسٹ نہیں کھیل سکوں گا، اس دوران کیویز سے3 ٹیسٹ میچز کی سیریز، انگلینڈ میں4 ٹیسٹ، ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز میں بنگلہ دیش سے 2 ٹیسٹ میچز میں وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔چمپینس ٹرافی جاریہ سال یکم سے 18 جون تک انگلینڈ کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT