Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / جنوبی افریقہ : خواتین کومردوں کی تائید

جنوبی افریقہ : خواتین کومردوں کی تائید

جوہانسبرگ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے خلاف دارالحکومت پریٹوریا میں سینکڑوں لوگ مارچ میں شامل ہوئے جن میں زیادہ تر مرد تھے ۔ ہفتہ کو نکالے گئے مارچ میں مظاہرین ایک عورت کے پیچھے چل رہے تھے جس نے سر سے پاؤں تک سفید رنگ کا لباس پہنا تھا۔ کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں تختیا ں تھیں جن میں ان خواتین کے نام درج تھے جن کاقتل ان کے ساتھیوں نے کیا تھا۔ مارچ کے منتظمین میں سے ایک کھولوفیلو ماشا نے کہا، ”مردوں کو مار پیٹ، جنسی حملوں اور بڑھتے ہوئے قتل کی اجتماعی ذمہ داری لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے مرد اس معاملے پر طویل وقت سے خاموش بیٹھے ہیں”۔پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اس طرح کے 64 ہزار کیس درج کئے گئے تھے ۔ اس سال بھی بہت سی خواتین اور بچوں کابے رحمانہ قتل سرخیاں بنیں اور صدر جیکب زوما نے صورتحال کو تشویشناک بتایا۔ اس سے پہلے صدر جیکب زوما نے تین سال کی اس بچی کے والدین سے ملاقات کی جس کی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT