Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ دوسرے ٹسٹ میں 340 رنز سے فاتح

جنوبی افریقہ دوسرے ٹسٹ میں 340 رنز سے فاتح

ٹرینٹ برج۔17جولائی (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹسٹ میں انگلینڈ کو 340 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-1 کے ذریعہ واپسی کی ہے۔ میزبان انگلش ٹیم 474 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلش ٹیم کیلئے سابق کپتان الیسٹر کک نے 76 گیندوں میں 6 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 42 رنز اسکور کئے جبکہ مڈل آرڈر میں جانی بیرسٹو (16)، بین اسٹوکس (18) اور معین علی (27) نے کسی قدر مزاحمت کی لیکن کوئی بھی بیٹسمین شکست کو ٹال نہیں سکا اور مقابلہ کے چوتھے ہی دن انگلش ٹیم کو شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی۔ جنوبی افریقہ کیلئے فاسٹ بولر ورنان فیلنڈر نے 24 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج 42 رنز دیکر 3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ علاوہ ازیں کریس موریس اور اولیور نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ڈین ایلگر،ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی کی نصف سنچریوں کی بدولت نو وکٹوں پر 343 رنز بنا کر اننگز ختم کرتے ہوئے انگلینڈ کو فتح کیلئے 474 کا مشکل ہدف فراہم کیا۔ ٹرینٹ برج پر جاری سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن افریقہ نے ایک وکٹ پر 75 رنز کے ساتھ اپنی دوسری نامکمل اننگز ایک مرتبہ پھر شروع کی تو ڈین ایلگر اور ہاشم نے اسکور 152 رنز تک پہنچا کر اپنی ٹیم کا موقف مستحکم کر دیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT