Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا نے لگاتار چوتھا ونڈے ہارا

جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا نے لگاتار چوتھا ونڈے ہارا

پورٹ ایلزبتھ ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ونڈے سیریز کے چوتھے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح درج کراتے ہوئے اپنی برتری 0-4 کرلی ہے۔ گزشتہ روز یہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکلیہ غلط ثابت ہوا۔ ورلڈ چمپئن ٹیم 37 ویں اوور میں 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مچل مارش (50) اور میتھیوویڈ (52) نے اپنی نصف سنچریوں کے ذریعے آسٹریلیا کو مکمل تباہی سے بچایا ۔  کپتان اسٹیون اسمتھ21 رنز بناپائے۔ کائل ایبٹ نے 4، تبریز شمسی نے 3 اور آرن فنگیسو نے 2 وکٹیں حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز ہاشم آملہ (4)اور کوئنٹن ڈی کاک (18)  جلد آؤٹ ہوئے۔ تاہم کپتان فاف ڈوپلیسی (69) اور جے پی ڈومینی (25) نے اچھی رفاقت نبھا کر ٹیم کو کامیابی کی منزل پر گامزن کیا یہاں تک کہ جنوبی افریقہ نے 169 رنز کا ٹارگٹ 36 ویں اوور میں 4 وکٹ کھوکر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی۔ ریلی روسو 33 اور فرحان بہاردین 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کائل ایبٹ (4/40) کو میچ ایوارڈ دیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT