Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی‘آملہ کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز

جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی‘آملہ کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز

DURBAN, SOUTH AFRICA - AUGUST 26: South Africa celebrates the series win during the 3rd ODI match between South Africa and New Zealand at Sahara Stadium Kingsmead on August 26, 2015 in Durban, South Africa. (Photo by Anesh DebikyGallo Images)

ڈربن۔27 اگسٹ (سیاسٹ ڈاٹ کام ) یہاں کھیلے گئے  تیسرے اورفیصلہ کن  ونڈے میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2-1  سے جیت لی جیسا کہ  نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 284 رنز کے مطلوبہ نشانے کے تعاقب میں 211 رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا جو اچھا نہ رہا  اور صرف 18 رنز کے مجموعی اسکور پر مارٹن گپٹل 10 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 اور کین ویلیمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کوئی اور مہمان بیٹسمین بہتر مظاہرہ نہ کرسکا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ نے تین اور ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرس نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 اور مورنی وین نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین ویلر نے تین اور گرانٹ ایلیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ٹیم کے اوپنر ہاشم آملہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔دوسرے  میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین  میچوں کی سیریز 1-1 برابر کر دی تھی۔ پہلے  میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT