Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پہلا T20 ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پہلا T20 ہرا دیا

دھرمشالا ، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی زیرقیادت ہندوستان نے آج روہت شرما کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں زبردست سنچری (106رنز، 66 گیندیں) رائیگاں کردی کیونکہ مہمانوں نے مجموعی ٹھوس بیٹنگ کے ذریعے میزبانوں کو دو گیندیں قبل 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ کسی بھی وکٹ پر T20 میچ میں 200 کا ٹارگٹ ہرگز آسان نہیں ہوتا لیکن یہاں ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور ٹیم انڈیا کے 199/5 کے جواب میں جے پی ڈومینی کے شاندار 68 ناٹ آؤٹ کے بل بوتے پر 19.4 اوورز میں 200/3 کے ساتھ میچ جیت لیا۔ ڈومینی کو میچ ایوارڈ ملا۔

TOPPOPULARRECENT