Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کا آج سے بورڈ الیون کے خلاف دو روزہ میچ

جنوبی افریقہ کا آج سے بورڈ الیون کے خلاف دو روزہ میچ

ممبئی ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بورڈ پریسیڈنٹس الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ جو کل یہاں شروع ہورہا ہے، دورہ کنندہ جنوبی افریقی کرکٹرس کیلئے معقول موقع فراہم کرتا ہیکہ ہندوستان کے خلاف T20 اور او ڈی آئی سیریز میں اپنی کامیاب کارکردگی کے بعد اس کھیل کے طویل ترین فارمٹ کیلئے خود کو تیار کرسکیں۔ یہ میچ جو کرکٹ کلب آف انڈیا کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، ہندوستان کے نوجوانوں کیلئے بھی مساوی طور پر اہمیت رکھتا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں جبکہ ٹسٹ اسکواڈ کے ارکان چیٹیشور پجارا اور کے ایل راہول کیلئے یہ میچ دورہ کنندگان کے خلاف کٹھن آزمائش کیلئے خود کو میدان پر تیار کرنے کا اچھا موقع ہے۔ جہاں تک جنوبی افریقہ کا معاملہ ہے، ٹسٹ کیپٹن ہاشم آملہ زیادہ رنز نہیں بنا پا رہے ہیں اور وہ یقینا اس میچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھے ردھم میں واپس آنا چاہیں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس آزمانے کا بھی اچھا موقع فراہم ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT