Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کو سست بولنگ پر جرمانہ

جنوبی افریقہ کو سست بولنگ پر جرمانہ

نئی دہلی ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے آج اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کو ہندوستان کے خلاف گزشتہ روز کانپور میں او ڈی آئی سیریز کے اوپننگ میچ میں اپنی فتح کے دوران اوورز کی شرح سست رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اُن کے کپتان اے بی ڈی ولیرز کو 40 فیصد میچ فیس سے محروم کیا جارہا ہے۔ آئی سی سی ویب سائٹ پر دستیاب بیان کے مطابق آئی سی سی میچ ریفریز کے ایمریٹس ایلیٹ پیانل کے کرس براڈ (انگلینڈ) نے پروٹیز کو مقررہ وقت سے دو اوورز کم پایا۔ اس معاملے میں میچ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کو 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT