Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کو شکست‘نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کرلی

جنوبی افریقہ کو شکست‘نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کرلی

سنچورین ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے عمدہ بولنگ کی بدولت دوسرا ٹوئنٹی 20 مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی اور دو میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی۔  سنچورین میں مہمان ٹیم  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 177 رنز اسکور کئے۔ مارٹن گپٹل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں میزبان ٹیم  آٹھ وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بناسکے۔ نیتھن میکالم، میک کلیناگھن اور ایش سودھی نے فی کس دو ، جبکہ ایڈم ملن اور جمی نیشم نے فی کس  ایک وکٹ لی۔مارٹن گپٹل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ –

TOPPOPULARRECENT