Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کو شکست ، ونڈے سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

جنوبی افریقہ کو شکست ، ونڈے سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

آخری اوور میں مارک ووڈ کی حیرت انگیز بولنگ ، بن اسٹوکس کی تیز رفتار سنچری
ساؤتھمپٹن، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بولر مارک ووڈ کی آخری اوور میں کمال کی کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو یہاں دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے میں دو رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے پریکٹس کی طرح مانے جانے والی اس سیریز میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آل راؤنڈر بین اسٹوکس (101) کی دھماکے دار سنچری اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر (ناٹ آؤٹ 65) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت چھ وکٹ پر 330 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔  اگرچہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین کی حوصلہ مند کوششوں کے بعد یہ اسکور بھی ایک وقت خطرے میں آ گیا تھا لیکن ووڈ کی آخری اوور میں کی گئی تباہ کن بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے آخر میں یہ میچ دو رنز سے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کر لیا۔  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے چھ وکٹ پر 330 رن بنائے جس کے جواب میں وکٹ کیپر-بیٹسمین کوٹن ڈی کوک (98)، ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 71) اور کپتان اے بی ڈی ویلیرس (52) کی نصف سنچری اننگز سے جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹ پر 328 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ہدف کے انتہائی قریب تک لے گئے ۔ ڈی کاک نے اپنی اننگز میں 11 چوکے لگائے جبکہ ڈیویلیرس نے اپنی تیز طرار اننگز میں چھ چوکے لگائے ۔ آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے سات رنوں کی ضرورت تھی اور پانچ وکٹ اس کے ہاتھ میں تھے لیکن ووڈ کی سمجھ بوجھ بھری بولنگ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دو رن پہلے ہی 328 رن پر روک دیا۔ ووڈ نے آخری اوور میں پانچ رن دیئے ۔ ملر 71 رنز پر اور کرس مورس 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ملر نے 51 گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔انگلینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے ۔ا سٹوکس کو اپنی شاندار سنچری کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT