Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / جنوبی افریقہ کیساتھ دفاعی شعبہ میں گہری شراکت کی کوشش

جنوبی افریقہ کیساتھ دفاعی شعبہ میں گہری شراکت کی کوشش

پریٹوریا ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی پیداوار کیلئے ہندوستان کو پُرکشش منزل کے طور پر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اس شعبے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ گہری شراکت داری چاہی، جو اسلحہ کا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ انھوں نے نیوکلیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے انڈیا کی دعوے داری کی حمایت پر جنوبی افریقہ کا شکریہ ادا کیا۔ چار قومی افریقی دورے کے دوسرے مرحلے پر مودی نے جنوبی افریقی صدر جیکب زوما کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت منعقد کی ، جس کے دوران دونوں فریقوں نے اپنے روایتی روابط میں جدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بالخصوص مینوفیکچرنگ، کانکنی، قابل تجدید توانائی اور فارما سیکٹرز میں فروغ دیا جائے گا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم مودی نے این ایس جی رہنما خطوط کی تعمیل اور نیوکلیائی توانائی کے عدم پھیلاؤ اور ترک اسلحہ کے تئیں اپنے مسلسل عہد کا اعادہ کیا۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ جنوبی افریقہ ان ممالک میں تھا جنھیں 48 قومی گروپ میں شمولیت کیلئے انڈیا کی سعی کے تعلق سے تحفظات تھے جب یہ مسئلہ گزشتہ ماہ سیول کی میٹنگ میں زیرغور آیا ت

TOPPOPULARRECENT