Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کی حکمت عملی پر حیرت: اومیش یادو

جنوبی افریقہ کی حکمت عملی پر حیرت: اومیش یادو

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولر اومیش یادو نے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین کی دفاعی حکمت عملی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کل پانچواں اور آخری دن مہمان ٹیم کے لئے مشکل ثابت ہوگا۔ جب ان سے جنوبی افریقہ کے آج آخری ٹسٹ کے چوتھے دن 72 اوورس میں 72 رنز بنائے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے اعتراض کیا کہ یقینا ایسا ہوا ہے اور یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کیوں کہ ہم نے کبھی نہیں سونچا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس طرح کھیل سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم جس طرح دفاع کررہی ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔ اومیش یادو نے آج کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے کہا کہ ہر گیندر پر جہاں رن ساکور کئے جاسکتے ہیں بیٹسمین صرف دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بورلس کے لئے یقینا اس وقت ایک چیلنج ہوتا ہے جب بیٹسمین رنز اسکور نہیں کرتے۔ انہوں نے ہاشم آملہ کے 207 گیندوں میں 23 ناٹ آئوٹ رنز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سونچ کر ہی بوریت کا احساس ہوتا ہے کہ آگے کچھ نتیجہ نکلنے والا ہے یا نہیں۔ ہاشم آملہ ٹسٹ کی تاریخ میں 200 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اقل ترین رنز اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT