Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کے خلاف اننگز بہترین : دھون

جنوبی افریقہ کے خلاف اننگز بہترین : دھون

ممبئی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں 73 رنوں کی بہترین اننگز کھیلنے والے ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے کہا کہ اس اننگز کے بعد وہ زیادہ بہتر انداز میں مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ اس اننگز میں انہوں نے پچ پر کافی وقت گذارا تھا ۔ ان کی اننگز کے باوجود کل رات ہندوستانی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔ 197 رنوں کے نشانہ کے تعاقب میں دھون نے 53 گیندوں میں 73 رنز اسکور کئے تھے تاہم ٹیم انڈیا کو چار رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے کہ انفرادی طور پر ان کیلئے یہ بہتر تجربہ تھا کیونکہ انہوں نے پندرہ سولہ اوور تک بیٹنگ کی تھی ۔ وہ اپنے حساب سے آئندہ گیمس میںبھی بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ وہ مزید بہتر ہوسکتا ہے ۔ میچ ونرس رکھنے کے باوجود کل ٹیم انڈیا کی شکست سے متعلق استفسار پر دھون نے کہا کہ یہ عام بات ہے ۔ میچ ونرس سے ہر میچ میں کامیابی دلائے جانے کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT