Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز

لیوک رونچی اور مارٹن گپٹل کی نیوزی لینڈ ٹیم میں واپسی
کرائسٹ چرچ 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وکٹ کیپر لیوک رونچی جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ونڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں واپس ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے پیر میں زخم سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مارٹن گپٹل کو بھی زخم مندمل ہوجانے کے بعد ٹیم میں واپس طلب کرلیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے 17 فبروری کو آکلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 میچ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔  لیگ اسپنر اش سوڈھی کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ گپٹل کو بھی ونڈے اور ٹی 20 ٹیم دونوں میں جگہ دی گئی ہے ۔بلے باز کولن منرو کو ونڈے ٹیم سے خارج کردیا گیا ہے کیونکہ حالیہ وقتوں میں ان کا مظاہرہ ٹھیک نہیں تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT