Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوبی افریقہ کے نوجوانوں کے زرعی ٹریننگ پروگرام کی تکمیل

جنوبی افریقہ کے نوجوانوں کے زرعی ٹریننگ پروگرام کی تکمیل

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : جنوبی افریقہ کے چھ نوجوانوں پر مشتمل پہلے گروپ نے اکریساٹ میں چار ماہ کا زرعی ٹریننگ پروگرم کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ حکومت جنوبی افریقہ کے تعاون سے یہاں کے نوجوانوں کو زرعی شعبہ کے بارے میں معلومات اور مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار سیمی آرڈٹروپکس ( اکریساٹ ) نے یہ بات بتائی ۔ حکومت جنوبی افریقہ نے ملک میں زرعی شعبہ کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چنانچہ نوجوانوں کو ٹریننگ بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ میں معاون ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT