Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ کے 10 پرستاروں کو ایک ملین ریانڈ انعام

جنوبی افریقہ کے 10 پرستاروں کو ایک ملین ریانڈ انعام

جوہانسبرگ 13 ڈسمبر ( سیاست ڈا ٹ کام ) جنوبی افریقہ کے 10 کرکٹ پرستاروں کو حالیہ ختم ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنمنٹ ریم سلام ٹی 20 میں چھکوں کو ایک ہاتھ سے کیچ کرنے پر ایک ملین ریانڈ ( جنوبی افریقی کرنسی ) کا مشترکہ انعام حاصل ہوا ہے ۔ اس انعام کے اسپانسرس نے کسی بھی چھکے کو ایک ہاتھ سے کیچ لینے پر بھاری انعام کا اعلان کیا تھا ۔ انہیں شائد امید نہیں تھی کہ دس پرستار انعام کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ ٹورنمنٹ میں ابتدائی دو ہفتوں میں کوئی پرستار یہ کیچ کرنہیں سکا تھا ۔ لیکن جس وقت تک فائنل ہوا اس وقت تک نو پرستار یہ کارنامہ انجام دے چکے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT