Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ 308‘نیوزی لینڈ۔177/3

جنوبی افریقہ 308‘نیوزی لینڈ۔177/3

ولنگٹن۔9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ناقابل تسخیر نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 177رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ ولیمسن نے 146 گیندوں میں 11چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 78رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کیلئے راول کے ہمراہ 102رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو 15رنز پر ہونے والے پہلے نقصان سے باہر نکالا ۔ راول نے کپتان کا بہتر ساتھ نبھاتے ہوئے 102گیندوں میں 6چوکوں کی مدد سے 52رنز اسکور کئے ۔ نیوزی لینڈ کو ابتداء میں لیتھم اور 100رنز کی پارٹنرشپ کے بعد راس ٹیلر کی وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ لیتھم 10رن اور ٹیلر 8رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نیکولاس نے 12رنز اسکور کئے ہیں ۔ ولیمسن کے ہمراہ وکٹ پر جیتن پٹیل 19گیندوں میں 2چوکوں کی مدد سے 9رن بناکر موجود ہیں ۔ جنوبی افریقہ کیلئے ۔۔۔۔ مہارج کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 16اوورس میں 57رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ قبل ازیں ایلگر کی شاندار سنچری اور مڈل آرڈر میں بااوماکی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 308رنز اسکور کئے ہیں ۔ ایلگر نے 140رنز کی شاندار اننگز کھیلی بااوما10چوکوں کی مدد سے 64رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 64رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نیل ویاگنرنے 88رنز کے عوض 3‘ جیتن پٹیل 85رنز کے عوض 2 اور نیشم نے 34رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT