Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقہ 335 رنز پر آل آؤٹ

جنوبی افریقہ 335 رنز پر آل آؤٹ

ٹرینٹ برج ۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں فاسٹ بولر ورنن فیلنڈر کی نصف سنچری سے جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات کسی حد تک ختم ہو ئیں جس نے 335 رنز تک رسائی حاصل کرلی جس میں ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک کی عمدہ بیٹنگ کا بھی اہم کردار تھا۔ سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو ڈین ایلگر محض چھ رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے تاہم ہینو کن نے 34 رنز بنا کر ہاشم آملہ کیساتھ اسکور 66 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان 113 رنز کی رفاقت نے اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا تھا تو کوئنٹن ڈی کوک آٹھ چوکوں سمیت 68 اور ہاشم 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے کپتان فاف ڈوپلیسی کو 19 اور ٹیمبا بفوما کو 20 رنز بنانے کا ہی موقع مل سکا تو پروٹیز کی چھ وکٹیں 235 رنز پر گر چکی تھیں لیکن اس موقع پر فاسٹ بولر ورنن فیلانڈر نے کرس مورس کے ہمراہ ناقابل شکست 74 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے باہر نکال لیا اور دن کا خاتمہ ہوا تو جنوبی افریقی ٹیم نے چھ وکٹوں پر 309 رنز تک رسائی حاصل کر لی تھی۔ ورنن فیلنڈر نو چوکوں کی مدد سے 54 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ کرس مورس نے 23 رنز بنائے ہیںلیکن دوسرے دن فیلنڈر اپنے اس اسکور میں کوئی اِضافہ نہیں کرسکے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 72 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ ککا جبکہ اسٹوارٹ براڈ نے تین اور بین اسٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT