Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی اسپنر فنگیسو کا بولنگ ایکشن درست

جنوبی افریقی اسپنر فنگیسو کا بولنگ ایکشن درست

کیپ ٹاؤن، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے اسپنر ارون فنگیسو کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دیا گیا جس کے بعد وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے ٹیم کیساتھ ہندوستان جائیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریکا نے اعلان کیا کہ فنگیسو کا بولنگ ایکشن ہرطرح کی گیندوں کیلئے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔ ارون فنگیسو کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ 24 فروری کو جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے پریٹوریا میں ٹسٹ ہوئے تھے جہاں ابتدائی ٹسٹ میں وہ اپنے ایکشن کو صحیح ثابت نہیں کر پائے تھے تاہم ٹیم کے کوچ کے ساتھ درستی پر کام کرنے کے بعد دوسری دفعہ ٹسٹ ہوا جس میں انھیں کامیابی ملی۔ فنگیسو کو پہلے ٹسٹ میں ناکامی کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا تھا جہاں جنوبی افریقی بولنگ کوچ کلاؤڈے ہینڈرسن اور کارکردگی منیجر وینسنٹ برنیس کے زیر ان کیایکشن کی درستی پر کام کیا گیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم کے کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا تھا کہ فنگیسو کو مزید وقت دینے کیلئے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اہم میچز آنے والے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ ان کیلئے دماغی اور جسمانی طور پر صحیح وقت کا انتخاب کیا جائے۔  جنوبی افریقہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 18 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT