Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی کپتان ڈین صحتیاب

جنوبی افریقی کپتان ڈین صحتیاب

جوہانسبرگ۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی کپتان ڈین فان نائیکرک پیر کے زخم  سے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔ انہیں رواں ماہ کے اوائل میں فٹنس مسائل سے دوچار ہونا پڑا تھا اور چھ ہفتوں تک انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تاہم وہ توقعات کے برعکس جلد فٹ ہوگئی ہیں۔ وہ میچ پریکٹس سے محروم اسکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی ہیں کیونکہ نادین ڈی کلارک اور ریسیبے این ٹوزاکھے سمیت پوری ٹیم چارملکی ٹورنمنٹ کی بدولت مسلسل کھیل میں مصروف ہے۔ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شبنم اسماعیل، سنے لس ، آندری اسٹین بھی شامل ہیں۔
رازر فش سوئم میٹ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رازر فش سوئم یونیورسٹی کی جانب سے گچی باؤلی اسٹیڈیم میں منعقدہ رازر فش سوئم میٹ 2017ء کا کامیاب اختتام عمل میں آیا جس میں 400 سے زائد تیراکوں نے مختلف زمروں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس کے مشاہدے کیلئے میدان میں تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگ موجود تھے۔ مالا کور کو انڈر 35 زمرہ میں بہترین تیراک کا ایوارڈ ملا جبکہ انڈر 25 زمرے میں ابراہیم حمد زیبانی کو پہلا مقام اور انڈر 7 زمرہ میں لیپیکا ڈی ایم نے بنگلور کی کامیاب نمائندگی کی۔

TOPPOPULARRECENT