Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنوبی افریقی کھلاڑی پر میچ فکسنگ کے الزامات

جنوبی افریقی کھلاڑی پر میچ فکسنگ کے الزامات

جوہانسبرگ ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق جنوبی افریقی کھلاڑی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریکا کی ڈسمبر کی ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ’کھیل پر غیرقانونی طور پر اثر انداز‘ ہونے کی کوشش کی تھی۔ نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کے بموجب ہندوستانی نژاد غلام بودی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اس الزام کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ ان الزامات کی تحقیقات کے دائرہ میں دیگر ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی۔ ان کھلاڑیوں نے ایسی پیشکش سے حکام کو واقف نہیں کرایا جو کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے کھلاڑیوں کو بھی پانچ سال پابندی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ ڈسمبر میں سی ایس اے سربراہ ہارون لورگات نے کہا تھا کہ ان کے بورڈ کی پالیسی کرپشن کو ہرگز برداشت نہ کرنا ہے جبکہ ایسے قوانین موجود ہیں جن کے ذریعے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی پکڑ ہوسکے۔

 

نیشنل باسکٹ بال سیمی فائنل مرحلہ
تلنگانہ ، سرویسیس، اترکھنڈ شامل
میسورو ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپینس اترکھنڈ، سرویسیس اور تلنگانہ آج 66 ویں سینئر نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلس میں داخل ہوگئے۔ یہاں جاری مقابلوں میں اترکھنڈ نے کوارٹرفائنلس میں انڈین ریلویز کے مقابل 84-64 کی فتح درج کرائی جبکہ یہ میچ کھیل کود کے جذبہ سے عاری ثابت ہوا۔ ایک ناخوشگوار واقعہ ریلویز کے سنٹر فارورڈ پلپریت سنگھ کے اخراج کا موجب بنا، جنھوں نے اسپورٹسمن شپ کے مغائر طرزعمل کا مظاہرہ کیا۔ دیگر میچز میں سرویسیس نے میزبان کرناٹک کو اور تلنگانہ نے ناتجربہ کار ٹاملناڈو کو ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT