Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جنوبی امریکہ میں عدیم المثال سیلاب سے تین ہلاکتیں

جنوبی امریکہ میں عدیم المثال سیلاب سے تین ہلاکتیں

نیویاک/ منیلا ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام)  موسلادھار بارش کی وجہ سے جنوبی امریکہ کے علاقوں میں زبردست سیلاب آگیا ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے بموجب کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جنوب مشرقی لوئیزیانا اور جنوبی مسی سیپی میں سڑکیں بہہ گئیں ۔ کم از کم اس علاقہ کا ایک قصبہ بہہ کر مغربی ساحل کے قریب پہنچ گیا ۔ لوئیزیانا کے گورنر جان بل ایڈورڈس نے ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب عدیم المثال ہے ۔ دریاؤں کے کناروں اور کھاڑیوں میں طغیانی آگئی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مقامی شہریوں کو مشورہ دیا کہ اپنے گھروں کا تخلیہ کردیں ۔ ہنگامی خدمات مقامی شہریوں کو منتقل کرنے کیلئے فراہم کی گئی ہیں جن میں آبی گاڑیاں ‘ کشتیاں اور طیارے شامل ہیں ۔ لوئیزیانا کے تقریباً ایک ہزار افراد کو منتقل کیا جاچکا ہے ۔ سیلاب سے کم از کم تین افراد ایک لوئیزیانا ‘ ایک قصبہ ذاتواری اور ایک دارالحکومت بیٹن روگ کے قریب سیلابی پانی میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT