Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / جنوبی امریکہ میں 6.6شدت کا زلزلہ ‘ 3:14بجے شب زلزلے کے جھٹکے

جنوبی امریکہ میں 6.6شدت کا زلزلہ ‘ 3:14بجے شب زلزلے کے جھٹکے

میکسیکو سٹی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 6.6 شدت کا ایک زلزلہ میکسیکو کے جنوب مغرب میں ساحل کے قریب آج شب 3:14 بجے محسوس کیا گیا ۔ فوری طور پر نقصانات کی کوئی اطلاع نہیںملی۔ زلزلہ کا مبدہ 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور سینالووا قصبہ سے 59کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا ۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے نے ابتداء میں اطلاع دی کہ مابعد زلزلہ تین جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ جن کی شدت علی الترتیب 5.2 ‘ 4.9 اور 5.3تھی ۔ یہ زلزلے کے جھٹکے پہلے بڑے جھٹکے کے 35منٹ بعد محسوس کئے گئے ۔ حکومت کی اطلاعات کے بموجب فی الحال نقصان کی فوری اطلاعات نہیں ملی ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکے چند منٹ جاری رہے ۔ قومی شہری تحفظ رابطہ کار لوئس فلپس پیونٹک نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ایک گھنٹہ قبل اقوام متحدہ کے ارضیاتی سروے نے ہلکے زلزلے کے جھٹکے اس علاقہ میں آنے کی اطلاع دی ہے ۔ باجا کیلیفورنیا ‘ لاس کابوس کا ایک سیاحتی مرکز ہے جہاں امریکہ اور دیگر ممالک کے سیاح کثیر تعداد میں آتے ہیں ۔ یہاں پر بھی مبینہ طور پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT