Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / جنوبی ایشیائی مصنوعی سیارہ کامیابی سے داغ دیا گیا، وزیراعظم کا پیام مبارکباد

جنوبی ایشیائی مصنوعی سیارہ کامیابی سے داغ دیا گیا، وزیراعظم کا پیام مبارکباد

چینائی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیاء کے مصنوعی سیارے یا GSAT-9 کو آج خلاء میں کامیابی سے داغ دیا گیا۔ اِس کارروائی کی اُلٹی گنتی کا آغاز جمعرات کے دن ہی ہوگیا تھا۔ ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے اعلان کے بموجب اُلٹی گنتی کا آغاز 12.57 بجے دوپہر ہوا۔ جی ایس ایل وی ۔ ایم کے آئی ڈی نے GSAT-9 کو ستیش دھون خلائی مرکز سری ہری کوٹہ کے دوسرے لانچ پیاڈ سے خلاء میں روانہ کیا۔ GSAT-9 کی خلاء میں روانگی کا مقصد کوبیانڈ نے مختلف مواصلاتی آلات کی فراہمی ہے جن کے ذریعہ جنوبی ایشیائی ممالک کا احاطہ کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT