Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / جنوبی ایشیائی یونیورسٹی کیلئے 2000کروڑروپے مختص

جنوبی ایشیائی یونیورسٹی کیلئے 2000کروڑروپے مختص

نئی دہلی۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا،نیپال،بنگلہ دیش،افغانستان اوربھوٹان جیسے ممالک کے طلبہ کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے نئی دہلی کے اکبرروڈ پر واقع بلڈنگ میں جاری جنوبی ایشیائی یونیورسٹی کے جزوقتی کیمپس کیلئے اراضی الاٹمنٹ کیلئے فی الحال 12 معاملے زیرغور ہیں، اس کے باوجود 2019 ء تک کیمپس کی تعمیر ہوجائے گی جس پر 2000کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔وزارت خارجہ کے تحت اس یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر کویتا شرما نے بتایا کہ 2014ء تک اس یونیورسٹی کا کیمپس تعمیر ہوجانا چاہئے تھا لیکن اس کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ۔ انھوں نے کہاکہ اب اس کیمپس کیلئے بلڈنگ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور 2019ء تک تعمیری کام مکمل ہوجائے گا۔اس یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی بجائے صدر کا عہدہ ہوتا ہے ۔ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ کیمپس کی تعمیر کیلئے کئی محکموں اور وزارتوں سے این او سی حاصل کرنا ضروری تھا ، اس وجہ سے بھی تعمیری کام میں تاخیر ہوئی۔93ایکڑ اراضی پر بننے والے اس کیمپس کی 43ایکڑ اراضی متنازعہ تھی۔نئے اراضی الاٹمنٹ قانون بننے سے مقامی کسانوں نے اپنی اپنی زمینوں کے معاوضہ کیلئے 12 مقدمے بھی دائر کردیئے ہیں اور انھیں حل کیا جارہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT