Monday , September 25 2017
Home / دنیا / جنوبی بحیرہ چین میں جزائر کی تعمیر کے خلاف امریکہ کی وارننگ

جنوبی بحیرہ چین میں جزائر کی تعمیر کے خلاف امریکہ کی وارننگ

سنگاپور۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ نے چین کو جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزائر کی تعمیر کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے دیگر اتحادی ممالک اس کے خلاف مل کر کارروائی کر سکتے ہیں۔ امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے سنگاپور سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ چین متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزائر پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے ساتھ اپنی فوجی کارروائی کو وسیع کرکے اپنے خلاف کارروائی کی دعوت دے گا اور وہ اس علاقے میں الگ تھلگ پڑ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم امید کرتے ہیں چین اس علاقے میں ایسا کچھ نہیں کرے گا جس سے دوسرے ممالک کی طرف سے اس کے خلاف کارروائی کی صورت حال پیدا ہو‘‘۔  امریکی وزیر دفاع کے اس تبصرہ پر چین نے فوری طور پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ چین کے بین الاقوامی فوجی تعاون کے دفتر میں چیف ایڈمرل گیان یپھیو نے کہا کہ امریکہ کے وزیر دفاع کا یہ بیان سرد جنگ کی ذہنیت کی علامت ہے ۔ چین جنوبی بحیرہ چین کے سب سے زیادہ حصے پر دعوی کرتا ہے اور اس نے یہاں کئی مصنوعی جزائر کی تعمیر کر رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT