Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکے، تین ہلاک

جنوبی تھائی لینڈ میں بم دھماکے، تین ہلاک

بنکاک۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے ناراتھیواٹ میں جمعہ کے روز کم از کم نو بم دھماکے ہوئے۔ ان بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ تھائی فوج کے ترجمان کرنل پراموٹے پرومین کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک فوجی ہے جبکہ دو عام شہری ہیں۔ ترجمان نے یہ نہیں واضح کیا کہ بم دھماکے ناراتھیواٹ کے کسی شہر یا قصبے میں ہوئے ہیں۔ صرف اتنا بتایا گیا کہ بم دھماکے رہائشی اور سرکاری عمارتوں کے قریب کیے گئے۔ پولیس نے اِن بم دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند باغیوں پر عائد کی ہے۔ تھائی لینڈ کے انتہائی جنوب مشرق کے تین صوبوں میں سن 2004 سے علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT