Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / جنوبی روس میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ

جنوبی روس میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ

ماسکو۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی روس کے ایک دیہی پولیس اسٹیشن میں تین خودکش بم برداروں نے آج اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ علاقہ عام طور پر پُرامن سمجھا جاتا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس واقعہ میں کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔ یہ واقعہ دیہات نووسلیٹ سکوئف میں پیش آیا جو جنوبی علاقہ اسٹاؤروپول میں واقع ہے ۔ پولیس کے سینئرعہدیدار سرجی کرامی شیپ نے کہا کہ صبح کے وقت ایک اجلاس منعقد کیا جارہا تھا جب کہ یہ دھماکہ ہوئے ‘ تین افراد نے خودکو دھماکہ سے اڑا لیا جبکہ ڈیوٹی پر تعینات ایک عہدیدار نے عمارت کے دروازے پر انہیں روک لیا ۔ تین دھماکے خودکش بم برداروں نے کئے جب کہ چوتھا دھماکہ ایک دستی بم پھٹ پڑنے سے ہوا اور اس کے فوری بعد پانچواں دھماکہ ہوا جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔فوری طور پر بم برداروں کی شناخت نہیں کی جاسکی ۔

TOPPOPULARRECENT