Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / جنوبی ریاستوں میں میڈیکل کالجوں اور ڈاکٹروں کی بہتات

جنوبی ریاستوں میں میڈیکل کالجوں اور ڈاکٹروں کی بہتات

شمالی ہند میں طبی خدمات کی صورتحال ابتر، ماہرین کا انکشاف

بنگلورو ۔ 23۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ہندوستان میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں اور مریضوں کا تناسب 1:1,681 پایا جاتا ہے اور ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بھی  غیر تشفی بخش ہے لیکن ملک کی 4 ریاستوں مہاراشٹرا ، کرناٹک ، ٹاملناڈو اور غیر منقسمہ آندھراپردیش میں 9.5 لاکھ ڈاکٹرس موجود ہیں۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں میں یہ 46 فیصد ہوتا ہے جبکہ بڑی ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور دیگر میں چند ایک ڈاکٹرس میں جو کہ آپس میں ایک دوسرے کا تبادلہ اور اشتراک کرتے ہیں۔ ایس ایم ایس ہاسپٹل جئے پور کے اسوسی ایٹ پروفیسر اور صدر شعبہ سرجری ڈاکٹر منگل نے بتایا کہ ملک بھر میں ڈاکٹروں کی کثیر تعداد ’’نظریہ ضرورت‘‘ کے مطابق کام کر رہے ہیں اور ان کا معیار قومی اوسط سے ہم آہنگ نہیں ہے ۔

وزارت صحت و بہبود خاندان کے بموجب ملک بھر میں رجسٹرڈ 9,59,198 ڈاکٹروں میں سے 4,36,910 ڈاکٹرس (45.54 فیصد ) مذکورہ 4 جنوبی ہند کی ریاستوں میں برسر خدمت میں راجستھان ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش میں ڈاکٹروں کی جملہ تعداد 1,31,554 (13.7 فیصد) ہیں جبکہ شمال مشرقی کی 7 ریاستوں میں سے صرف 3 میں 22,201 ڈاکٹرس ہیں اور باقیماندہ ڈاکٹرس دیگر ریاستوں میں تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی صورتحال ، وزارت صحت کے اعداد و شمار سے بھی ابتر ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مجموعی طور پر ڈاکٹروں کی قلت پائی جاتی ہے ۔ اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ میڈیکل کورسس کی تکمیل کے بعد جو ڈاکٹرس انڈین میڈیکل کونسل یا متعلق ریاستوں میں اپنا نام رجسٹرڈ کرواتے ہیں ۔ یہ اعداد و شمار بالکلیہ تازہ نہیں ہوتے کیونکہ 9.5 لاکھ ڈاکٹروں میں سے بیشتر ڈاکٹرس بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹر روبینہ ، ابھو جانی ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلت نے یہ اطلاع دی۔

دیگر 4 ریاستوں میں ڈاکٹروں کی اکثریت کی وجہ یہاں پر میڈیکل کالجوں کی بھرمار ہے۔ ملک گیر سطح پر 422 میں سے 290 میڈیکل کالجس جنوبی ہند کی ریاستوں میں واقع ہیں۔ ملک بھر میں سرفہرست کرناٹک میں 50 میڈیکل کالجس اور 1,01,273 ڈاکٹرس پائے جاتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مہاراشٹرا میں 48 میڈیکل کالجوں کے ساتھ 1,53,513 ڈاکٹرس ہیں۔ ٹاملناڈو میں 46 میڈیکل کالج اور 1,11,325 ڈاکٹرس ، آندھراپردیش میں 46 میڈیکل کالج اور 70,799 ڈاکٹرس پائے ئجاتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے یہ نشاندہی کی کہ بعض ریاستوں میں قابل لحاظ شہری آبادی اور خانگی دواخانوں کا بہترین نظام (نیٹ ورک) پایا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی اکثریت دیہاتوں کے مقابل شہروں میں اپنے کلینک چلانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں پر بنیادی سہولیات اور گھنی آبادی موجود ہو۔

TOPPOPULARRECENT