Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / جنوبی سوڈان ‘اقوام متحدہ کیمپ پر حملہ، 25 ہلاک

جنوبی سوڈان ‘اقوام متحدہ کیمپ پر حملہ، 25 ہلاک

نیروبی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوجی لباس میں ملبوس بندوق برداروں نے اقوام متحدہ کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا تھا جس میں جنوبی سوڈان کے شہری پناہ گزین تھے۔ 25 افراد کو قتل کرنے اور 120 کو زخمی کرنے کے بعد حملہ آوروں نے کیمپ کو نذرآتش کردیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کیمپ میں جملہ 47000 افراد پناہ گزین ہیں۔ ڈسمبر 2013ء میں ایک خانہ جنگی کے بعد یہ لوگ وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ بہرحال اقوام متحدہ نے کیمپ پر کئے گئے حملے کو جنگی جرم سے تعبیر کیا ہے۔ حالانکہ اس واقعہ کو تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن اقوام متحدہ کا یہی کہنا ہیکہ اسلحہ بردار فوج کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 فروری کو کئے گئے حملے میں 46 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم اقوام متحدہ نے تعداد 18 بتائی تھی لیکن اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے مہلوکین کی تعداد 25 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT