Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جنوبی سوڈان سے 146 ہندوستانیوں کا تخلیہ

جنوبی سوڈان سے 146 ہندوستانیوں کا تخلیہ

نئی دہلی ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج 146 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو جو جنگ زدہ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں پھنسے ہوئے تھے وطن واپس لانے کے انتظامات کئے ۔ وزارت خارجہ کے بموجب یہ افراد کل وطن واپس پہونچ جائیں گے ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج نے اپنے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی ہے ۔ یہ فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا کہ دوسری پرواز میں کتنے ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔ جوبا میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی درست جملہ تعداد کا بھی فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پورے جنوبی سوڈان میں 600 ہندوستانی شہری ہیں جن میں سے 450 صرف دارالحکومت میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT