Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / جنوبی سوڈان میں تازہ جھڑپیں

جنوبی سوڈان میں تازہ جھڑپیں

خرطوم ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں صدر اور نائب صدر کی حامی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بی بی سی کے مطابق شہر بھر سے گولیاں چلنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق اس تازہ لڑائی میں بھاری اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ سے اب تک ان جھڑپوں میں دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں جب اقوام متحدہ کی جانب سے چند گھنٹے قبل ہی خبردار کیا گیا تھا کہ لڑائی بند کی جائے اور تشدد کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جنوبی سوڈان میں جاری جنگ کی سختی سے مذمت کی گئی تھی۔ اتوار کو کونسل کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ کونسل نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے کامپلکسس پر حملوں پر حیرت کا اظہار کیا اس کے علاوہ ملک کی سیاسی جماعتوں سے کہا گیا کہ وہ فوسرز کو کنٹرول کرے۔

TOPPOPULARRECENT